وزارت خارجہ کی طرف سے یوکرین کے بحران پر چین کے موقف کی ایک بار پھر وضاحت

2023/01/30 18:28:49
شیئر:

امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں پر روس کو امداد فراہم کرنے کا الزام عائد کرنے کی متعلقہ رپورٹس کے جواب میں چین کی  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 30 تاریخ کو  اس بات کا اعادہ کیا کہ چین بحران پر  خاموش نہیں رہ سکتا، نہ ہی جلتی پر تیل ڈالتا ہے اور نہ ہی بحران سے فائدہ اٹھا کر منافع کمانے کی کوشش کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ یوکرین کے بحران کا آغاز کرنے والا اور اس بحران کو بڑھاوا دینا والا سب سے بڑا فریق ہے، جو یوکرین کو بھاری اور جارحانہ ہتھیار بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے تنازع کی لمبائی اور شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے اس پر غور کرنے کے بجائے اس نے چین کے خلاف بے بنیاد شکوک و شبہات پیدا کیے ہیں اور الزامات عائد کیے ہیں۔ ہم اس طرح کی بے بنیاد بلیک میلنگ کو قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم خاموش بیٹھیں گے جب تک کہ امریکہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو غیر مناسب طور پر نقصان پہنچانا بند نہیں کرتا۔ اگر امریکہ خلوص دل سے امید کرتا ہے کہ بحران جلد از جلد ختم ہوجائے اور اسے واقعی یوکرین کے عوام کی زندگی اور حفاظت کی پرواہ  ہے تو اسے ہتھیار بھیجنا اور جنگ سے منافع کمانا بند کر دینا چاہئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ذمہ دارانہ انداز میں جتنی جلدی ممکن ہو حالات کو معمول پر لانے کو فروغ دیا جائے اور فریقین کے لیے پرامن مذاکرات کے لیے سازگار اور ضروری حالات  پیدا کیے جائیں۔ "