افریقی نژاد امریکی شخص کی ہلاکت کا معاملہ ، مظاہرین کا تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ

2023/01/30 11:00:13
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق  27 جنوری کو امریکہ کی ٹینیسی کے شہر میمفس  نے افریقی نژاد امریکی شخص" ٹائر نکولس" کی مقامی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے مارے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 28 جنوری کو  واقعے میں ملوث  مبینہ  افسران کی ایکشن ٹیم کو  معطل  کر دیا۔
"گارجین" کی رپورٹ کے مطابق 29 تاریخ کو مظاہرین میمفس سٹی ہال کے باہر جمع ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نکولس کے لیے انصاف کے حصول   میں  یہ صرف پہلا قدم ہے۔
رپورٹس کے مطابق، نکولس کے واقعے نے   امریکہ  کو ہلا کر رکھ دیا ہے  اور نسل پرستی اور پرتشدد قانون کے نفاذ پر بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ مظاہرین میں سے ایک فرد نے لاؤڈ اسپیکر پر کہا  کہ  معاملہ  ابھی ختم نہیں ہوا ، ہمیں  بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔"
اطلاعات کے مطابق قتل میں ملوث پانچ پولیس افسران پر فرد جرم عائد کرنے کے ساتھ ساتھ  مظاہرین نے نکولس کی موت سے متعلق تمام سرکاری معلومات منظر عام پر لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔