چین کے قومی ریلوے کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت، 5 روز میں 10 ملین سے زیادہ افراد کا سفر

2023/01/31 09:59:44
شیئر:

چین میں جشن  بہار کے تہوار کے بعد شہروں سے مسافروں کی واپسی کا عمل جاری ہے، 26 سے 30 جنوری تک پانچ روز میں   قومی ریلوے نے  10 ملین سے زیادہ مسافروں کو  ان کی منزلوں تک پہنچایا۔ ریلوے کا محکمہ  مختلف طریقوں سے نقل و حمل کی صلاحیت کو متحرک طور پر ایڈجسٹ کرکے مصروف  اوقات میں مسافروں کی سفری مانگ کو پورا کرتا ہے۔
 چین کے نیشنل ریلوے گروپ  کے مطابق  30 جنوری تک  10،422  مسافر ٹرینوں کے ذریعے ریلوے نے   11.2 ملین مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچایا۔