مینوفیکچرنگ پی ایم آئی جنوری میں توسیع کے درجے میں واپس آ گیا

2023/01/31 10:20:21
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے31 تاریخ کو  جنوری کے لئے چین پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔
ان میں ، مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.1 فیصد  ہوتے ہوئے  توسیع  کے  درجے میں واپس آگیا اور مینوفیکچرنگ کی خوشحالی کی سطح میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ 
وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے  انسدادی  اقدامات کے وسیع نفاذ  ،  اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پالیسیوں اور فالو اپ اقدامات کے پیکیج کے مسلسل اثر کے ساتھ ، مارکیٹ کی طلب مختصر مدت میں تیزی  دکھا رہی  ہے۔ طلب کی بحالی اور  افراد  کی نقل و حمل میں  نرمی کی وجہ سے کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیاں بھی مسلسل بحال ہوئی ہیں  اور پروڈکشن انڈیکس میں مسلسل تین ماہ سے نظر آنے والی کمی  اب  ختم ہو چکی ہے ۔