70 فیصد سے زیادہ امریکی شہریوں کو امریکہ کی مستقبل کی معاشی ترقی پر اعتماد نہیں ،سروے رپورٹ

2023/01/31 10:01:51
شیئر:

30 جنوری کو امریکی پولنگ ایجنسی گیلپ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ امریکی عوام کو امریکہ کی مستقبل کی معاشی ترقی پر اعتماد نہیں ہے۔
اعداد و شمار  کے مطابق  بالترتیب 38  فیصد اور 45فیصد  جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی موجودہ معاشی صورتحال "خراب" یا "بہت خراب" ہے، جبکہ 72 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی معیشت "مستقبل میں بدتر ہو گی"۔ سروے میں پوچھا گیا کہ  "امریکی معاشرے کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کیا درپیش  ہے" تو  جواب دہندگان میں  21 فیصد کا خیال "کمزور حکومت اور قیادت" ، 15  فیصدکا خیال  "مہنگائی"  اور 11 فیصد کا خیال  سب سے بڑا مسئلہ  "امیگریشن  "ہے۔ اسی دن NBC کی طرف سے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق 71  فیصدجواب دہندگان کا خیال تھا کہ "امریکہ غلط  سمت  پر ہے۔"