پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں تیس تاریخ کو ایک بم دھماکہ ہوا ۔ مقامی
وقت کے مطابق اکتیس تاریخ کی صبح تک اس دھماکے میں کم از کم 93 افراد ہلاک اور 55 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پشاور کے پولیس چیف نےواقعے کے بعد اسے ایک خودکش حملہ
قرار دیا تھا۔ پاکستانی طالبان کے ترجمان نے بم دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
ہے۔
فی الحال، امدادی کارکن بڑے آلات استعمال کرتے ہوئے ملبےتلے سےانسانی
جانوں کو بچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔ پولیس کے اندازے کے مطابق درجنوں
افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
30 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں پشاور میں
مسجد پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔