چین میں مجموعی طور پر وبا نچلی سطح پر آگئی ،نیشنل ہیلتھ کمیشن

2023/01/31 10:05:51
شیئر:

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فونگ نے تیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  جشن بہار  کی تعطیلات کے دوران وبا کی روک تھام اور کنٹرول کا نظام  ہموار اور منظم  رہا ۔ انسداد وبا کے اقدامات  مو ثر  رہے اور اس کے نتیجے میں اس وقت چین  بھر میں وبائی صورتحال مجموعی طور پرنچلی  سطح  پر ہے  انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقے موجودہ وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی اولین ترجیح ہیں۔ اہم آبادیوں کی صحت کی نگرانی  کی  جارہی ہے اور علاج اور ادویات کے لئے عوام کی ضروریات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش  کی جا رہی ہے .  می فونگ نے کہا کہ ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ، وبائی نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ  وبائی رجحان اور وائرس کی تبدیلی کے بارے   میں معلومات وقت پر  حاصل کی جا  سکے  ۔