چین امریکی قومی طاقت کے غلط استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے تاکہ چینی کاروباری اداروں کو دبایا جا سکے، وزارت خارجہ

2023/01/31 16:39:23
شیئر:

31 جنوری کو وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے ایک سوال پوچھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے چینی کاروباری اداروں کو ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کا اس بارے میں کیا تبصرہ ہے؟
ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کو متعلقہ رپورٹس پر گہری تشویش ہے، ہم متعلقہ رجحانات پر گہری توجہ دے رہے ہیں اور چین امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، قومی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو دبانے کے امریکہ کے  غیر معقول طریقے  کی سخت مذمت کرتا ہے۔یہ عمل مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکی کاروباری ماحول میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو کمزور کرتا ہے جو سائنس اور ٹیکنالوجی کی کھلم کھلا بالادستی ہے. چین چینی کاروباری اداروں کے  جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھے گا۔