2023 میں چینی معیشت کی شرح نمو 5.2 فیصد ہو گی , آئی ایم ایف کی پیش گوئی

2023/01/31 10:40:54
شیئر:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 31 جنوری کو سنگاپور میں ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی تازہ کاری جاری کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کا تخمینہ 2.9 فیصد لگایا گیا ہے جس کے  2024 میں 3.1 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے. رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی 5.2 فیصد رہے گی۔