جنوری میں امریکی صارفین کے اعتماد کا انڈیکس گر گیا، امریکی کانفرنس بورڈ کی رپورٹ

2023/02/01 10:29:07
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 31 جنوری کو امریکی کانفرنس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں امریکہ  میں صارفین کے اعتماد کا انڈیکس 107.1 رہا جو گزشتہ سال  دسمبر میں 109.0 سے کم ہے ۔ 
امیرکن  چیمبر آف کامرس کے شعبہ اقتصادیات کے سینئر ڈائریکٹر اتمان اوزیلدرم کا کہنا ہے کہ  سالانہ   15ہزار ڈالر  سے کم کمانے والے گھرانے اور 35 سال سے کم عمر کے گھرانوں میں صارفین کے اعتماد میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقعات کے انڈیکس میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ  اگلے چھ ماہ معیشت کے  حوالے سے تشویش ناک ہیں ۔ صارفین  قلیل مدت میں روزگار  کے بارے میں کم پرامید ہیں  اور  انہیں مستقبل قریب میں کاروباری حالات  کے  خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔