یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے پر مغرب پر تنقید

2023/02/01 10:19:10
شیئر:

امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر کئی ممالک نے تنقید کی ہے۔
کئی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں مسلسل اضافے کے حوالے سے روسی صدر کے پریس سیکریٹری پیسکوف نے 30 جنوری کو خبردار کیا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی مزید فراہمی روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے میں اضافے کا باعث بنے گی۔
نیٹو کے رکن ملک کروشیا کے صدر زوران میلانووک نے 30 جنوری کو کہا کہ وہ یوکرین کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کو طول دینے سے   شاید امریکہ کو نہیں لیکن یورپ کو  ضرور نقصان اٹھانا پڑے گا ۔
یورپین پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ روس اور یوکرین تنازعہ میں پیسہ کمانے والے اسلحہ ڈیلروں کو یورپی عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔