یوکرین نے روس کے ساتھ ہوائی نقل و حمل کا معاہدہ ختم کر دیا

2023/02/01 10:15:07
شیئر:

یوکرین کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نےمقامی وقت کے مطابق  31 جنوری کو خبر دی ہے کہ یوکرین کی حکومت نے یوکرین اور روسی حکومتوں کے درمیان ہوائی ٹریفک اور ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔ یوکرین کی حکومت نے یہ فیصلہ 31 جنوری کے کابینہ اجلاس میں کیا ۔
 یاد رہے کہ یوکرین اور روس کی حکومتوں  نے 12 جنوری 1994 کو ہوائی ٹریفک اور ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون پر ایک معاہدہ کیاتھا ۔