فلسطینی صدر محمود عباس کی امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات

2023/02/01 10:25:15
شیئر:

فلسطینی صدر محمود عباس نے 31 جنوری کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کی۔ فریقین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق  محمود عباس نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی علاقوں میں کشیدہ صورتحال کی ’مکمل ذمہ داری‘ لینا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر یکطرفہ اقدامات ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جائے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کی جائے۔
بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ فلسطین-اسرائیل کے مسئلے پر "دو ریاستی حل" کی حمایت کرتا ہے، اور تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
اسی موقع پر دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر فلسطینی جمع ہوئے، انہوں نے بلنکن کے دورے کے خلاف بطور  احتجاج"امریکی پالیسی کو نہ کہو" جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اسی روز میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلسطین نیشنل لبریشن موومنٹ (فتح) کے وائس چیئرمین محمود الول نے کہا کہ فلسطینی قیادت کو امریکہ کی فلسطین اسرائیل پالیسی پر اب کوئی اعتماد یا امید نہیں رہی۔