شی جن پھنگ کی جانب سے پاکستان کے صدر عارف علوی کو پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر ہمدردی کا پیغام

2023/02/01 18:52:31
شیئر:

یکم فروری کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر پاکستانی صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ  پشاور میں سنگین دہشت گرد حملے کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے میں متاثرین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چین انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور خطے اور دنیا میں مشترکہ طور پر امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
اسی دن وزیر اعظم لی کھہ  چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام بھیجا۔