امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی وقت کے
مطابق 30 جنوری کو ٹیکساس، الینوائے اور الباما میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش
آئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اب کوئی ایس جگہ نہیں رہی جہاں گن
وائلنس کے واقعات نہ ہوئے ہوں۔
30 جنوری کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس
میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے
تھے جبکہ اسی روز الینوائے کے شہر ڈیکٹور میں ایک 13 سالہ نوجوان کو گولی مار کر
ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں ایک 14 سالہ لڑکا
گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں
ہر روز اوسطا 100 سے زائد افراد گن وائلنس یا اس سے ملحقہ وجوہات کی بنا پر ہلاک
ہو جاتے ہیں اور زخمیوں کی تعداد یومیہ اوسطا 200 سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ
امریکہ میں بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں بھی گن وائلنس شامل ہے۔