بیجنگ سرمائی اولمپکس نے پائیدار سماجی اور اقتصادی فوائد پیدا کیے ہیں، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

2023/02/02 09:54:16
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق یکم فروری کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ایک مضمون شائع کیا جش میں   بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابیوں اور اثر و رسوخ کا مثبت جائزہ کیا گیا ۔  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کو تقریباً ایک سال ہو گیا ہےاوراب سرمائی اولمپکس کے تمام مقامات عوام اور مقامی کھلاڑیوں کے لیے دستیاب ہیں۔چین کی سرمائی کھیلوں کی صنعت عروج پر ہے۔سرمائی اولمپکس کی وجہ سے    تقریباً 346ملین چینیوں نے  سرمائی کھیلوں میں شرکت کی۔ موسم سرما میں کھیلوں نے چینی عوام کے لیے وسیع اور پائیدار سماجی اور اقتصادی فوائد پیدا کیے ہیں۔
مضمون میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کل 2.01 بلین ناظرین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو  ٹی وی  اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پردیکھا، جو کہ 2018 کے پیونگ چانگ سرمائی اولمپکس کے ناظرین کی تعداد سے 5 فیصدزیادہ ہے۔