وانگ ای کی اقوام متحدہ کے ستترویں جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

2023/02/02 19:47:21
شیئر:

2 فروری کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، غیرملکی امور کی کمیٹی کے سربراہ وانگ ای نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی ستترویں جنرل اسمبلی کے  صدر کروسی سابا   سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ اقوام متحد کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا اور عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سکیورٹی انیشیٹو پر عمل درآمد کرنے، اقوام متحدہ کی جانب سے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے  کو آگے بڑھانے، اور آبی وسائل، موسمی تبدیلیوں اور حیاتیاتی تنوع سمیت چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔
جناب کروسی نےعالمی ادارے اور کثیرطرفہ پسندی کی حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور چین کی ترقی کے نئے باب کے آغاز کی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ  وبا، ترقیاتی شعبے کی مالیاتی مدد ، آبی وسائل، موسمی تبدیلیوں سمیت بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔
دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کےدیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔