2022 میں، چین کی بیرونی تجارت کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا گیا،وزارت تجارت

2023/02/02 18:58:09
شیئر:

چین کی وزارت تجارت کے فارن ٹریڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی ژنگ چیان نے  دو تاریخ  کو بتایا کہ چین کی بیرونی تجارت نے 2022 میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ مجموعی طور پر، چین کی بیرونی  تجارت 2022 میں ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
2022 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کا پیمانہ 42 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، جو 40 ٹریلین یوآن کے ہدف سے تجاوز کر گیا۔ چین نے مسلسل چھ سالوں تک سامان کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔