2022 میں چین کی غیر ملکی تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

2023/02/02 15:37:26
شیئر:

2 فروری کی سہ پہر کو چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2022 میں چین کی معشیت کو متعارف کرانےکے لئے ایک پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2022 میں چین کی غیر ملکی تجارت توقع سے بہتر رہی۔ گزشتہ سال غیر ملکی تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اور اشیا کی درآمد و برآمد 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 42.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔ ان میں بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں اضافہ برقرار رہا اور آسیان، یورپی یونین اور امریکہ کو درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 15.0 فیصد، 5.6 فیصد اور 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔