رواں سال امریکی معیشت کساد کا شکار ہو نے کا امکان ، امریکی ماہرین اقتصادیات

2023/02/02 10:15:55
شیئر:

یکم فروری کو  امریکی فیڈرل ریزرو نے اعلان کیا ہے   کہ  وفاقی فنڈز کی شرح کے ہدف کو  25 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 4.5 فیصد  سے  4.75فیصد تک  کے درمیان  کر دیا  جائے گا ۔ گزشتہ سال مارچ کے بعد سے  فیڈرل ریزرو  کی جانب سے شرح سود میں یہ مسلسل آٹھواں اضافہ ہے  جس کے نتیجے میں شرح سود میں مجموعی طور پر 450 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ وفاقی فنڈز کی شرح کی موجودہ سطح اکتوبر 2007 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
 متعدد  امریکی ماہرین اقتصادیات کا اندازہ ہے کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مسلسل اضافے کے پس منظر میں امریکی معیشت کو اس سال کساد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بلومبرگ کی جانب سے شائع ہونے والے تازہ ترین سروے  کے مطابق اس سال امریکی معیشت کے کساد کا شکار ہونے کا امکان 65 فیصد  ہے۔کچھ ماہرین اقتصادیات نے نشاندہی کی ہے  کہ امریکی اقتصادی پالیسی میں اکثر واضح تاخیر ہوتی ہے  اور موجودہ امریکی معاشی صورتحال توقع سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔