مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی فراہمی تنازع کو مزید بڑھائے گی ، روسی اہل کار

2023/02/02 10:44:36
شیئر:

امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کریں گے۔  امریکی حکام نے 31 جنوری کو  کہا تھا کہ امریکی حکومت یوکرین کو پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، اور فرانس نے بھی اعلان کیا  کہ وہ یوکرین کو نہ صرف  خود کار ہووٹزر فراہم کرے گا بل کہ وہ یوکرین کو لڑاکا طیارے بھی فراہم کر سکتا ہے۔
اس کے جواب میں روسی حکام نے اس کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یہ عمل جنگ کی آگ  بڑھانے اور  تنازعے میں اضافے کا باعث بنے گا۔یکم فروری کو روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ روس  جانتا ہے  کہ نیٹو کے تمام فوجی انفراسٹرکچر، یہاں تک کہ سیٹلائٹ جاسوسی کے نظام  بھی  یوکرین کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں  تاکہ روس کا مقابلہ  کر سکیں  ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات روس کے خلاف دشمنی  کا اظہار ہیں ۔دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں  کی مسلسل فراہمی اور   طویل فاصلے تک مار کرنے والے  ہتھیار کی ممکنہ فراہمی  براہ راست کشیدگی میں اضافے کا باعث  بنے گی ۔