بعض مغربی سیاست دانوں کا نام نہاد "مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام" کتنا منافقانہ ہے؟وزارت خارجہ

2023/02/02 16:13:09
شیئر:

2 فروری کو وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر  نے  پوچھا کہ  چند روز قبل ڈنمارک کی سیاسی جماعت کے "سخت گیر" رہنما نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے قریب قرآن پاک کے نسخے کو جلا کر شہید  کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دیگر مقامات بھی اس کی پیروی کر رہے تھے۔ تمام ممالک کے مسلمان اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی رائے عامہ بہت فکرمند ہے۔ چین کا تبصرہ کیا ہے؟
اس حوالے سے ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے اور مسلمانوں کے عقائد اور مذہبی جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین نے مغربی سیاست دانوں کی جانب سے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرکے شہید کرنے سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی وکالت کرے گا اور مسلمانوں سمیت تمام گروہوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا۔