چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ کا پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو پشاور دھماکے پر تعزیتی پیغام

2023/02/02 10:53:45
شیئر:

یکم فروری کو چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے پاکستان میں دہشت گردی کے سنگین حملے پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کو تعزیتی  پیغام بھیجا ۔چھن گانگ  نے   پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں بھاری جانی نقصان کی شدید مذمت  کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت  اور زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔