کینیڈا کو حقیقت کا احترام کرتے ہوئے سنکیانگ سے متعلقہ امور میں مداخلت ختم کرنا چاہیئے، چینی وزارتِ خارجہ

2023/02/02 16:17:12
شیئر:

2 فروری کو چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کینیڈا کی جانب سے سنکیانگ سے متعلقہ تحریک پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سنکیانگ میں عوام محفوظ اور مستحکم سماج اور تیز رفتار ترقی سے فوائد اٹھاتے ہوئے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور مختلف قومیتوں کے عوام کے انسانی حقوق کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہم زور دیتے ہیں کہ کینیڈا کو حقیقت کا احترام کرتے ہوئے سنکیانگ سے متلقہ امور میں مداخلت ختم کرنا چاہیئے اور غلط معلومات پھیلانا ختم کرنا چاہیئے۔