سی ایم جی"2023 لالٹین فیسٹیول گالا" 5 فروری کی شام کو نشر کیا جائےگا

2023/02/03 18:22:30
شیئر:

5 فروری ، چینی قمری کیلنڈر کے پہلے  مہینے کے پندرہویں دن چین کا روایتی تہوار  لالٹین فیسٹیول منایا جائے گا۔ چائنا  میڈیا گروپ کا "2023 لالٹین فیسٹیول گالا"اسی دن شام  کو  نشر کیا جائے گا۔
چین بھر میں تقریبا 500 شہروں کے  ثقافتی مقامات پر  "ایٹ کے" الٹرا ہائی ڈیفینیشن لارج اسکرین  کے ذریعے بھی اس لالٹین فیسٹیول گالا کو براہ راست نشر کیا جائےگا۔اس کے علاوہ "2023 لالٹین فیسٹیول گالا" بیک وقت دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا، جس سے  غیر ملکی ناظرین کو ایک ساتھ لالٹین فیسٹیول کی گرم جوشی  اور تہوار کے ماحول کا تجربہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔