شام نے او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ مسترد کر دی ہے

2023/02/03 10:36:13
شیئر:

 حال ہی میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم( او پی سی ڈبلیو) کی  انویسٹی گیشن اینڈ آئیڈنٹی فکیشن ٹیم نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 7 اپریل 2018 کو شامی فضائیہ کے  دمشق کے مشرقی مضافات میں واقع دوما قصبے میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے  میں ملوث ہونے کا امکان  ہے۔ اس  حوالے سے  شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس  رپورٹ کومسترد کیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 2 فروری کو شام کی وزارت خارجہ کی  ایک پریس کانفرنس میں او پی سی ڈبلیو میں شام کے مستقل مندوب ملید عطیہ نے کہا کہ یہ  رپورٹ  امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے دبائو پر مبنی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ رپورٹ  گمراہ کن  ہے جو  سیاسی محرکات اور غلط مواد پر مبنی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال  کےبہانے   شام پر حملے کئے جس کی مذمت کی جانی چاہیے اور اس رپورٹ کا مقصد  شام پر مغربی ممالک کے فضائی حملوں کے جرم پر پردہ ڈالنا ہے ۔
عطیہ نے یہ بھی کہا کہ جہاں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک ایک جانب پابندیاں عائد کرکے شام پر دباؤ ڈالتے ہیں تو  دوسری جانب انہوں نے شام کے وسائل چوری کرنے کے لیے شمال مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر فوجی تعینات کر رکھے ہیں جو ایک  شرمناک عمل  ہے۔