چینی اور جاپانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

2023/02/03 10:26:51
شیئر:

چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے دو تاریخ کو جاپان کے ہم منصب  ہیاشی یوشیماسا سے  بذریعہ ٹیلی فون  گفتگو کی۔ چھن گانگ نے کہا کہ چین اور جاپان ہمسایہ ممالک ہیں اور   پرامن بقائے باہمی اور دوستانہ تعاون فریقین کے لیے واحد درست انتخاب  ہے ۔رواں سال چین جاپان امن و دوستی   کےمعاہد ے  کی 45 ویں سالگرہ ہے ۔ چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے اور چین جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو درست سمت  پر فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاپان  چین کے بارے میں معروضی اور عقلی تفہیم کو برقرار  رکھتے ہوئے  اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا ، تائیوان جیسے اہم معاملات پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے گا،اور دیایو جزائر کے معاملے پر دائیں بازو کی قوتوں کی اشتعال انگیزی کو روکے گا۔  انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جاپان  چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے مارکیٹ کے اصولوں اور آزادی و کھلے پن کے جذبے کو برقرار رکھے گا اور جوہری آلودہ پانی  کے مسئلے کو  سائنسی اور محفوظ طریقے سے حل کرے گا ۔
 ہیاشی یوشیماسا  نے کہا  کہ جاپان چین کے ساتھ ہر سطح پر بات چیت اور رابطوں کو مضبوط بنانے ،عوامی سطح پر تبادلوں، عملی تعاون کو فروغ دینے اور  دونوں ممالک کے مابین  تعمیری اور مستحکم  تعلقات  کے قیام کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔