امریکی عوام کی اکثریت اپنے ملک کی موجودہ حالت سے غیر مطمئن، سروے رپورٹ

2023/02/03 10:53:37
شیئر:

امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی حالات پر اپنے  خطاب سے ایک ہفتہ قبل گیلپ کنسلٹنگ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے  کے مطابق زیادہ تر امریکی ملک  کی موجودہ صورتحال اور امریکی حکومت کی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں۔
2 فروری کو گیلپ نے ایک سروے کے نتائج جاری کئے جن میں بتایا گیا کہ  صرف 36 فیصد شرکاء نے  2020 سے 2023 تک  کی امریکی حکومت کی پالیسیوں  پر  اطمینان کا اظہار کیا  جبکہ تقریبا نصف نے 'انتہائی عدم اطمینان' کا اظہار کیا۔ خاص طور پر معاشی حالات سب سے کم اطمینان والے شعبوں  میں سے ایک تھے جس میں صرف ایک چوتھائی لوگ مطمئن تھے.صرف 34 فیصد جواب دہندگان امریکہ میں اسلحے کے کنٹرول سے مطمئن تھے  جو ایک ریکارڈ کم شرح  ہے۔