اصفہان کے فوجی پلانٹ پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایران

2023/02/03 10:17:02
شیئر:

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب الوانی نے 2 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو  گوتریس کو ایک  خط  میں کہا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات  کے مطابق 28 جنوری کو وسطی ایرانی شہر اصفہان میں ایک فوجی فیکٹری پر ڈرون حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے میں  اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصدیق یا تردیدسے انکار  کیا ہے ۔
 نیتن یاہو نے کہا کہ وہ کبھی کسی   مخصوص معاملے کی بابت بات نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جب بھی کوئی دھماکہ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار  اسرائیل کو  ٹھہرایا جاتا ہے ۔ کچھ معاملات میں اسرائیل ذمہ داری قبول کرتا ہے اور کچھ میں نہیں ۔