امریکہ چین کے اندرونی امور کے حوالے سے بات کرنے کا اہل نہیں، چینی وزارتِ خارجہ

2023/02/03 17:10:12
شیئر:

3 فروری کو چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ چین کی مذہبی  پالیسیوں کے بارے میں  امریکہ کی جانب سے متعلقہ بیانات نے  حقیقت کے منافی غلط معلومات پھیلائی ہیں اور یہ چین کے اندرونی امور میں شدید مداخلت ہے۔ چین اس کی مخالفت کرتا ہے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ میں عوام مستحکم سماج، معاشی ترقی، قومیتی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر  سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم امریکہ نے ان حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے سنکیانگ سے متعلقہ غلط معلومات پھیلائی ہیں تاکہ چین پر پابندیاں عائد کرنے کی وجہ بنائی جاسکے۔ چین زور دیتا ہے کہ امریکہ کو حقیقت کا احترام کرنے کی بنیاد پر انسانی حقوق، مذہب اور قومیت سمیت دیگر امور کو آلات کے طور پر استعمال کرکے چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے  اور چین کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش ترک کرنا چاہیئے۔