ہنگری کے وزیر خارجہ کی ہنگری کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی سفیر پر تنقید

2023/02/03 10:41:36
شیئر:

حال ہی میں  ہنگری میں امریکی سفیر ڈیوڈ پریس مین نے امریکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہنگری نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ میں "روسی صدر ولادیمیر پوتن کی منظور کردہ پالیسی" کو اپنایا ہے۔ اس کے جواب میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیالٹو  نے مقامی وقت کے مطابق 2 فروری کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری میں امریکی سفیر کو ہنگری کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔
اگر امریکی سفیر ہنگری میں اپنے دور سفارت میں  ہنگری کی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا کام مشکل ہو جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہنگری ایک خودمختار ملک ہے اور کسی دوسرے ملک کو یہ اختیار نہیں کو وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے ۔