یوکرینی صدر، رواں سال یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے پر امید

2023/02/04 15:59:24
شیئر:

تین فروری کو یوکرینی صدر ولادیمیر زلینسکی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔
یوکرینی صدر کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق کیف میں منعقدہ،  چوبیسویں یوکرین-یورپی یونین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے زلینسکی نے کہا کہ یوکرین، یورپی کمیشن کی جانب سے امیدوار ملک کی حیثیت سے متعلق سات اصلاحاتی تجاویز کے عملی کام کو عنقریب مکمل کرنے والا ہے،یوکرین کو امید ہے کہ یورپی یونین اس کا مثبت جائزہ لے گی۔انہوں نے  کہا کہ یوکرین کا ہدف واضح ہے کہ رواں سال یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔