ریت پر قابو پانے والوں کی تیسری نسل سے تعلق رکھنے والا کارکن

2023/02/04 17:34:08
شیئر:

گو شی چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی گو لانگ کاؤنٹی میں بابو سینڈ فاریسٹ فارم میں ریت کنٹرول کرنے والا ایک کارکن ہے۔ اس شعبے سے وابستہ تیسری نسل کے ایک کارکن کی حیثیت سےگو شی اور ان کے ساتھیوں نے ریت پر قابو پانے کے جدید طریقوں کو سیکھنے کے علاوہ ریت کے پودوں کے نیچے Cistanche نامی ایک خاص پودے کو گرافٹ کرنے کا طریقہ بھی تخلیق کیا۔  Cistanche نامی پودوں کا چین کی روایتی ادویہ میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی مالیت بھی بہت ہے۔ یوں  مقامی لوگوں کو یہ پودا اگانے سے مالی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ 
گزشتہ 40 سالوں میں ریت پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی تین نسلوں کی ان  کوششوں سے، بابو سینڈ فاریسٹ فارم میں شجرکاری کی شرح 3 فیصد سے بھی کم کی سطح سے 70 فیصد تک پہنچ گئِی ہے، جس نے شمال سے جنوب تک 10 کلومیٹر اور مشرق سے مغرب تک 8 کلومیٹر چوڑی سبز راہ داری  تشکیل دی ہے۔