یورپی یونین ممالک ، روسی پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد پر متفق

2023/02/04 16:52:24
شیئر:

تین فروری کو یورپی یونین ممالک نے روس کی پٹرولیم  مصنوعات (جیسے ڈیزل) کی زیادہ سے زیادہ قیمت  100 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پراتفاق کیا۔  یورپی یونین کے موجودہ چیرمین ملک سویڈن نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔یورپی یونین نے ہیٹنگ آئل جیسی رعایتی پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ قیمت ۴۵ ڈالر فی بیرل کرنے کا سمجھوتہ بھی کیا ہے۔
تین فروری کو یورپی یونین کے وزرائے داخلہ اور وزرائے انصاف نے اسٹاک ہوم میں منعقدہ ایک اجلاس میں اس فارمولے پرتبادلہِ خیال کیا تھا۔ یورپی یونین کا ہدف یہ ہے کہ  پانچ فروری کو  جی سیون ممالک  کی جانب سے روس کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حد کے نفاذ سے قبل یورپی یونین کے اندر سمجھوتا طے پانا ہے۔