ترکیہ میں مغربی ممالک کے قونصل خانوں کی بندش پر ترکیہ کا اظہارِ عدم اطمینان

2023/02/04 16:16:52
شیئر:

حالیہ عرصے میں کئی مغربی ممالک نے ترکیہ میں اپنے قونصل خانوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تین فروری کو  ترکیہ کے وزیر خارجہ میویئت چیووشاوزہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ 
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسی دن استنبول میں ارجنٹائن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دیگر مغربی ممالک نے نام نہاد سکیورٹی کی آڑ میں ترکیہ میں اپنے قونصل خانوں کو بند کر دیا اور ترکیہ کو کوئی وضاحت  پیش نہیں کی ،ترکیہ کی نظر میں یہ "دانستہ اقدام " ہے  اور دو فروری کوترکیہ نے  نو مغربی ممالک کے سفراء کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا موقف ان پر واضح کر دیا تھا ۔
یاد رہے کہ دو فروری کو ترکیہ نے امریکہ،برطانیہ،فرانس ،جرمنی اور نیدرلینڈ سمیت نو مغربی ممالک کے سفراء کو طلب کر کے اس مسئلے کے حوالے سے ترکیہ کی تشویش کا اظہار کیا تھا۔