دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

2023/02/04 18:13:21
شیئر:


فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  چار فروری کی صبح اسرائیلی فوج نے اچانک ،دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر جیریکو پر حملہ کیا ۔ شہر کے مضافات میں واقع پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کے قریب فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والےفائرنگ کے تبادلے میں  کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہو ئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اور تین فلسطینیوں کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ،سات دن قبل جیریکو کے مضافات میں واقع ایک اسرائیلی ریستوران پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے شہر کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا شہر میں کی جانب بھاگ گیا تھا۔