شمال مشرقی امریکا میں ریکارڈ سردی

2023/02/05 16:54:41
شیئر:


 چار فروری کو شمال مشرقی امریکا میں شدید سردی کی لہر نے کئی مقامات پر کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم کیا۔ ریاست میساچوسٹس میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک نوزائیدہ بچہ بھی ہلاک ہو گیا۔

ریاست  ماؤنٹ نیو ہیمپشائر میں واقع واشنگٹن آبزرویٹری کے مطابق رات کے وقت سرد ہوا کا درجہ حرارت منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو امریکا کےریکارڈ میں کم ترین درجہ حرارت ہے۔ سی این این کے مطابق اس سے قبل  امریکا میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ ریاست الاسکا  کا تھا جو  منفی 76 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ امریکا کےقومی محکمہ موسمیات کے مطابق  مشرقی کینیڈا سے آنے والے آرکٹک طوفان کے باعث  ریاست نیویارک  کے البانی ،روچیسٹر ، ریاست میئن کے آگسٹا ،اور ریاست میساچوسٹس کے ووسٹر سمیت دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔  سردی کی اس شدید لہر کے پیش نظر شمال مشرقی امریکا میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد کو سردی کی لہر کے اپنے عروج پر جانے کا انتباہ دے دیا گیا ہے۔