دو ہزار تیئس میں چین کی معاشی ترقی کا رجحان اچھارہےگا، جے پی مورگن

2023/02/05 16:19:52
شیئر:


عالمی شہرت یافہ سرمایہ کاری ادارے جے پی مورگن کے چیز چائنا کےسی ای او لیانگ ژی ون نے نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کو  دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے جشن بہار کے دوران کھپت میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور چین میں سرمایہ کاری صحیح فیصلہ ہے۔ 
لیانگ ژی ون نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں وبا کے اثرات کے باوجودغیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چین کی جانب ترغیب بھرپور رہی ہے۔ انسداد وبا کی پالیسی میں بہتری کے ساتھ ساتھ  متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مزید  مواقع میسر ہوں گے۔چین کی اندورن ملک کھپت، خردہ شعبے اور خدمات کی صنعتوں نے مینوفیکچرنگ جیسی دیگر صنعتوں کو سامنے آنے کا موقع دیا ہے اور اس کے بین الاقوامی اثرات بھی زیادہ ہوں گے۔ مثال کے طور پر اندورن ملک طلب میں اضافے کے باعث مختلف اجناس کے علاوہ  صارفین کی اشیا کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جائےگا۔