چین کے ان مینڈ ایئر شپ گرائے جانے پر چین کا امریکہ سےاحتجاج

2023/02/05 15:29:00
شیئر:



 پانچ فروری کو چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں چین کے ان مینڈ ایئر شپ  کو فوجی طاقت کے ذریعے گرائےجانے پر امریکہ سے شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےاحتجاج کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے تصدیق کے بعد متعدد مرتبہ امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ یہ ایک سویلین نوعیت کی ایئر شپ ہے جو غلطی سے امریکہ میں داخل ہوئی ہے اور یہ مکمل طور پر ایک غیرارادی واقعہ ہے۔  چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاملے سے پیشہ ورانہ انداز میں اور تحمل کے ساتھ نمٹے۔خود امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی کہا کہ گرم ہوا کا یہ غبارہ زمین پر موجود اہلکاروں کے لیے کسی بھی فوجی یا جسمانی خطرے کا باعث نہیں ہوگا۔اس کے باوجود امریکہ، فوجی طاقت کے استعمال پر بضد رہا ۔یہ ردعمل  نہ صرف حد سے زیادہ ہے بلکہ یہ بین الاقوامی طریقہ کار کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  چین متعلقہ صنعتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا اور مزید ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔