یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ایجنڈے میں نہیں ہے، فرانسیسی وزارت خارجہ

2023/02/05 15:56:50
شیئر:


رشیا ٹوڈے  کی چار فروری کی خبر کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجنڈر نے اسی دن روسی میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ چونکہ تنازع ابھی جاری ہے،اس لیے نیٹو میں یوکرین کی رکنیت سے متعلق امور ابھی ایجنڈے میں نہیں ہیں۔یوکرین کو مختصر عرصے  میں نیٹو میں شمولیت کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔ انہوں نےیوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوئی واضح تاریخ بھی نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ یورپی یونین متعلقہ منصوبے پر کام کر رہی ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔  
یوکرین نے، روس کے ساتھ تنازع شروع ہونے کے بعد یورپی یونین میں شمولیت کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ گزشتہ جون میں یورپی کونسل نے یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کا امیدواربنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم یورپی یونین کے حکام نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،موجودہ تنازعے کی وجہ سے اس عمل میں تیزی نہیں آئے گی اور یہ عمل لمبے عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔