روسی پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے پر روس کے جوابی اقدامات تیار

2023/02/05 15:51:51
شیئر:

پانچ فروری سے یورپی یونین نے روسی پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا نفاذ کر دیا ہے۔روس یوکرین تنازع کے بعد سے یورپی یونین نےتیسری مرتبہ  روس پر پٹرول کے شعبے میں پابندی عائد کی ہے۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ،روسی ڈیزل جیسی ًقیمتی پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ قیمت  100 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی ہے ،جب کہ نسبتاً سستی پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ قیمت 45 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی ہے۔ اس قیمت کی تسلسل کے ساتھ نگرانی جاری رہے گی اور مستقبل میں صورتحال کے مطابق اس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
گزشتہ سال جون میں یورپی یونین نے سمندری راستے سے روسی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا جو رواں سال پانچ فروری سے نافذالعمل ہوگا۔دسمبر میں یورپی یونین،جی سیون اور آسٹریلیا نے سمندری راستے سے برآمد ہونے والے روسی خام تیل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 60 ڈالر فی بیرل مقرر کی۔اس سے قبل یورپی یونین کی پابندیوں کے جواب میں روس نے اعلان کیا تھا کہ یکم فروری سے معاہدوں میں زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد کا براہ راست یا بالواسطہ استعمال کرنے والے اداروں یا ذاتی شخصیات کو تیل کی فراہمی بند کی جائے گی اور یہ اقدام یکم جولائی تک جاری رہے گا۔