اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر کاسیبا کورسی کا دورہ چین

2023/02/06 19:06:29
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر کاسیبا کورسی نےیکم سے چار فروری تک چین کا دورہ کیا۔چھ فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ کاسیبا کورسی نے چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ ، ریاستی کونسلر وانگ ای اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے الگ الگ ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ حہ نان میں ایک آبی منصوبے کا دورہ بھی کیا۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ کاسیبا کورسی ،رواں سال چین کا دورہ کرنے والے  اقوام متحدہ کے پہلےاعلی عہدہ دار ہیں اور یہ ان کا کامیاب دورہ رہا ۔ اس دورے میں اتحاد،ترقی اور چیلنجز سمیت تین "کی ورڈذ" پر مشتمل کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔ فریقین نے کثیرالجہتی ،اقوام متحدہ پر مبنی عالمی نظام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات کے تحفظ سمیت عالمی امور میں ترقی پزیر ممالک کی نمائندگی کو بڑھانے،ان کی خودانحصار ی پر مبنی ترقیاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ان کے علاوہ آبی وسائل کے تحفظ، آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ نیز 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں ڈیٹا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دینے پر بھی اتفاق رائے کا حصول ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ   چین، مارچ میں اقوامِ متحدہ کی واٹر کانفرنس کے انعقاد کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔