جنوری میں عالمی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری آئی

2023/02/06 10:49:48
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 6 فروری کو جنوری کے لئے گلوبل مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کی  سات ماہ کی ماہانہ گراوٹ کا خاتمہ ہوا اور پچھلے مہینے سے بحالی ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی تیزی سے بحالی نے عالمی معیشت کی بحالی میں اہم  کردار ادا کیا ہے۔
چائنا پالیسی ریسرچ ایسوسی ایشن کی اقتصادی پالیسی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو ہونگ زائی کا کہنا ہے کہ  بنیادی طور پر چین کی معیشت کی مضبوط بحالی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، جنوری میں چین کا مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 50.1 فیصد تک جا پہنچا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا ، جو عالمی کساد بازاری  کو روکنے کے لئے اہم محرک قوت بن گیا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو بڑھا کر 2.9 فیصد کردیا گیا ہے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اضافہ جاری رکھنے اور معاشی لچک کو مسلسل بڑھانے سے ہی عالمی معیشت کو مستحکم بحالی کی راہ پر واپس آسکتی ہے۔