"محبت کوئی سرحد نہیں جانتی" انٹرنیشنل چیریٹی سیل کی سرگرمی سی ایم جی کے لائیو روم میں آئے گی

2023/02/06 19:03:59
شیئر:

چھ فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےکہا کہ تمام ملکی اور غیر ملکی فریقین کی حمایت سے  چودھویں انٹرنیشنل چیریٹی سیل "محبت  کوئی سرحد نہیں جانتی"کی افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کامیابی کے ساتھ آن لائن منعقد ہوئی اور اب  8 فروری سے آن لائن اسٹریمینگ  کے ذریعے اشیا کی فروخت کی جائے گی ۔کچھ غیر ملکی سفرائے کرام ،سینئر سفارت کار، وزارت خارجہ کی طرف سے معاونت کردہ صوبہ یونان اور صوبہ  حے بے کی دو دو کاؤنٹیز  کے نمائندے ،سی ایم جی کے " سی سی ٹی وی نیوز" کے لائیو روم میں تشریف لائیں گے اورچیریٹی سیل  میں رکھی گئی اشیاء کو  فروخت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملکی او ر غیر ملکی  تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ "محبت کوئی سرحد نہیں جانتی " سے متعلقہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں۔