چین کا سابق پاکستانی صدر پرویزمشرف کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہار ، چینی وزارت خارجہ

2023/02/06 18:59:49
شیئر:

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف 5 فروری کو انتقال کر گئے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف  چین کے اچھے دوست تھے، ان کا چین -پاک دوستی کی ترقی میں نمایاں حصہ رہا ۔ انہوں نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےان کے خاندان سے دلی تعزیت کی۔ ماو نینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ  ، دونوں ممالک کی آہنی دوستی کو فروغ دینے، چین پاکستان چاروں موسموں کی  اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط  کرنے اور نئے عہد میں مزید قریبی چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو   آگے بڑھانے کا خواہاں ہے ۔