ترکیہ میں زلزلے سےاب تک 912 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ترک صدر

2023/02/06 19:25:19
شیئر:

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ 6 فروری کی  صبح جنوب مشرقی ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے سے ملک میں اب تک  912 افراد ہلاک اور 5385 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 2818 مکانات منہدم ہو گئےہیں ۔
شام میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق339 افراد ہلاک جب کہ 1089 زخمی ہوئےہیں ۔