امریکہ اور مغربی ممالک کی پالیسی جھوٹ پر مبنی ہے،روسی ریاستی ڈوما کے چیئرمین

2023/02/06 10:01:29
شیئر:

روسی ریاستی ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلاو وکٹورووچ نے 25 تاریخ کو سوشل میڈیا کے ذریعے "امریکہ جھوٹ کی سلطنت ہے، واشنگٹن سے تحقیقات ضروری ہیں" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔

مضمون میں کہا گیا کہ  ٹھیک 20 سال قبل اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ کولین پاول نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق پر کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کا جھوٹا  الزام عائد کیا تھا جس کے تحت عراق پر  جنگ مسلط کی گئی، "یہ 20 سالوں میں امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کیے جانے والے سب سے بڑے دھوکوں میں سے ایک ہے۔

ویاچیسلاو وکٹورووچ نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی پالیسیاں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یہی بات نیٹو کے روس سے کیے گئے وعدے کے بارے میں بھی درست ہے کہ وہ "مشرق کی طرف نہ بڑھے" اور نیا منسک معاہدہ بھی ایک دھوکہ ثابت ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکہ کے انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنی چاہیے اور جن سیاست دانوں نے یہ افواہیں تیار کیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔