بیس ممالک کے لیے چینی شہریوں کے گروپ ٹورز کی بحالی

2023/02/06 11:05:49
شیئر:

6 تاریخ کو چینی شہریوں کے لیے 20 ممالک کے گروپ ٹورز دوبارہ شروع کر دئیے گئے ہیں۔ بیس ممالک پر مشتمل منازل کی اس فہرست میں سنگا پور بھی شامل ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں سیاحت کی صنعت سرگرم عمل ہےاور چینی سیاحوں کی آمد کی منتظر ہے۔
سنگاپور ایک "شہری ریاست" ہے، اور اس کی سیاحت کی آمدنی بنیادی طور پر غیر ملکی سیاحوں سے آتی ہے۔ چین کے اپنی انسداد وبا کی پالیسیوں کو بہتر اور ایڈجسٹ کر نے کے ساتھ ساتھ سنگاپور کی سیاحت کی صنعت نے چینی سیاحوں کی آمد کے لیے فعال طور پر تیاری شروع کر دی ہے۔