چین میں تمام ٹریول ایجنسیز آزمائشی بنیادوں پر بیرونِ ملک سفر کے کاروبار کا دوبارہ آغاز ۔چینی وزارت ثقافت و سیاحت

2023/02/06 15:49:44
شیئر:

چینی وزارت ثقافت و سیاحت کےمطابق، چین کی تمام ٹریول ایجنسیز اور آن لائن ٹریول کمپنیز  نے چھ فروری سے آزمائشی طور پر چینی شہریوں کے لیے  بیرون ملک سفر اور "ایئر ٹکٹ + ہوٹل" کا کاروبار دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ان سیاحتی ممالک میں تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور کمبوڈیا سمیت 20 ممالک شامل ہیں۔ 6 تاریخ کی صبح، ملک بھر سےمتعلقہ سیاحتی ٹیمیں یکے بعد دیگرے روانہ ہوئیں۔
اسی دن ، گوانگ جو میں 6 ٹور گروپس کے تقریباً 160 سیاح بیرون ملک سفر کے لیے روانہ ہوئے۔ چونکہ یہ سفر تعطیل کےبعد آیا  ہے، اس لیے سفر کرنےوالے بنیادی طور پر ریٹائرلوگ ہیں ،جو سفر کرنے والوں کی تعداد کا تقریباً 80% ہیں۔