چین کے نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے چین میں امریکی سفارت خانے کے سربراہ کے سامنے چین کے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز پر امریکی مسلح حملے کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے

2023/02/06 11:10:33
شیئر:

5 فروری کو چین کے نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے چین میں امریکی سفارت خانے کے سربراہ کے سامنے چین کے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز پر امریکی مسلح حملے کے بارے میں چینی حکومت کی جانب سے سنجیدہ تحفظات ریکارڈ کروائے۔
 شے فنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی سویلین بغیر پائلٹ کے ہوائی جہازوں کا امریکی فضائی حدود میں حادثاتی طور پر داخل ہونا مکمل طور پر ایک حادثاتی واقعہ ہے جس کی وجہ  اور حقائق واضح ہیں۔ تاہم، امریکہ نے اس بات پر کان نہیں دھرا اور امریکی فضائی حدود سے نکلنے والے سویلین ہوائی جہاز کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کیا، جو حد سے زیادہ رد عمل اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی عمل کی اصولوں  کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کے اقدامات نے بالی سربراہی ملاقات کے بعد سے چین اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں فریقوں کی کوششوں اور پیش رفت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کے خلاف شدید احتجاج کرتا ہے اور امریکی فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے مزید اقدامات نہ کرے اور کشیدگی میں اضافہ یا توسیع نہ کرے۔ چینی حکومت صورتحال کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گی، چین کے مفادات اور وقار کا مضبوطی سے دفاع کرے گی، اور مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھے گی۔